• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الو ارجن کی پشپا نے فلم نگری کا ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار الو ارجن کی فلم "پشپا: دا رائز" نے فلمی دنیا کا ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔ 

خیال رہے کہ ریلیز کے بعد سے ہی نا صرف خود یہ فلم بلکہ اس کے گیت اور ڈائیلاگ بھی مشہور ہوئے ہیں۔ 

پشپا کے بعد الو ارجن اور فلم کی ہیروئن رشمیکا مندانا نے اپنے فین کلب میں اضافہ کیا جو قابلِ غور بات رہی۔ 

تاہم ایک نئی پیشرفت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلم کے گیتوں کی البم نے بھی نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔ 

پشپا: دا رائز کے گیتوں کو مجموعی طور پر 5 ارب مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس کے گیتوں کو مجموعی طور پر 5 ارب مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید