اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادر وطن کیلئے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے۔وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراج عقیدت پیش کیاہے اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائینگے،دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔