• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

لاہور (آئی این پی)سروسز اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ، سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا تاہم مختلف پہلوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ،تفصیلات کے مطابق لاہور میں سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہوسٹل میں ایک نرس مردہ حالت میں پائی گئی،واقعے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا نرس کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی تاہم سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا، مختلف پہلوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سونیا کی ڈیڈ باڈی کے قریب انجیکشن ملے ہیں، سونیا نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی کرتی تھی،پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،وزیراعلی پنجاب نے سروسزاسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعے پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید