• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران عراق دوستی! عید غدیر پر 50 ہزار ایرانی زائرین کیلئے ویزا فری

تہران (خبرایجنسی)ایران کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی امور کے معاون نے کہا ہے کہ 50 ہزار ایرانی زائرین عراق میں زیارات مقدسہ کیلئے جائیں گے تاہم ان کا ویزا فری ہو گا۔ایران کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی امور کے معاون سید مجید میراحمدی نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی وزارت داخلہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ایران کے 50 ہزار زائرین عید غدیر کے موقع پر سرحدی گزر گاہوں سے عراق میں زیارات مقدسہ بالخصوص نجف کیلئے جا سکیں گے اور ان کا ویزا مفت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں ایرانی زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہو گی۔واضح رہے کہ 18 ذی الحج 1443 ہجری قمری مطابق 18 جولائی 2022 بروز پیر عید غدیر ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید