• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نیوکلیئر بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

کراچی (نیوزڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیرکمال خرازی کا کہنا ہےکہ ایران نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے لیکن تاحال اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ہمیں بم بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران تکنیکی اعتبار سے نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے لیکن تا حال ہم نے ابھی تک نیوکلیئر بم بنانےکا کو ئی فیصلہ نہیں کیا۔عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئےکمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسی پر کبھی بات چیت نہیں کرےگا۔

دنیا بھر سے سے مزید