• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ حمزہ کا مریم نواز کے بیان پر رد عمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیا ہے۔

ایک بیان میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ لگتا ہے کورونا وائرس یا ضمنی الیکشن میں شکست کا سیدھا اثر مریم بی بی کے دماغ پر ہوا ہے۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی فائل سے فارن فنڈنگ ہٹا کر ممنوعہ فنڈنگ لکھا جا چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 20 میں سے 11 آزاد جیت کر آئے تھے، سارے ن لیگ کا ٹکٹ لے کر ہار گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ11 آزاد لوٹے مریم بی بی کی جماعت کا ٹکٹ لے کر ذلیل و رسوا ہوئے ہیں، ذلت آمیز شکست ن لیگ اور اتحادی چوروں کی ہوئی ہے۔

عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی 9 سیٹیں تھیں، اس نے 15 جیت لی ہیں جبکہ 16ویں ری کاؤنٹ پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید