• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے پولیس کو نوپور شرما کی گرفتاری سے روک دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے پولیس کو گستاخانہ بیان دینے والی نوپور شرما کی گرفتاری سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں آج نوپور شرما کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

اس حوالے سے میڈیا نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے 9 مقدمات میں نوپور شرما کی گرفتاری روک دی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے نوپور شرما  کےخلاف مختلف ایف آئی آرز یکجا کرنےکا بھی کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے اگلی سماعت تک نوپور کے خلاف نیا مقدمہ دائر کرنے سے بھی روک دیا۔ سپریم کورٹ میں نوپور کی درخواست پر اگلی سماعت 10 اگست کو ہوگی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر گستاخانہ بیان دیا تھا۔

واضح رہے کہ نوپور شرما کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقدمات درج ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید