• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک نے پاکستان سے 12.5 ملین ویڈیوز حذف کردیں

کراچی (این این آئی)مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے 2022ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2022ء ) کے لیے،اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کمیونٹی کے تحفظ اور پلیٹ فارم پرصلہ رحمی کو فروغ دینے کے لیے اُس کے عزم کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق کسی بھی ویڈیو کو اْس کے دیکھنے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصد رہی۔ ٹک ٹاک کے ذریعے 12,490,309 پاکستانی ویڈیوزحذف کیے جانے کی شرح98.5 فیصد رہی۔ان اعداد و شمار کے ساتھ، سنہ 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،پاکستان میں ،حذف کی جانے والی ویڈیوز کی تعداد14,044,224 رہی جود نیا بھر میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکہ میں 14,044,224 ویڈیوز حذف کیں گئیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے اور اس طرح امریکہ پہلے نمبر پر رہا۔ اس سہ ماہی میں،عالمی سطح پر ، ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیں گئیں ویڈیوز میں سے 102,305,516 ویڈیوز حذف کی گئیں جو کل تعداد کے تقریباً 1.0فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ان ویڈیوزکو ٹک ٹاک کی مضبوط کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیا گیا تھا جسے ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو حفاظت، شمولیت اور صداقت کوترجیح دیتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ،ٹک ٹاک میں تحفظ کی ٹیم نے یوکرین کی جنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور ایسی 41,191 ویڈیوز کو حذف کیا جن میں سے 87فیصد نقصان دہ اورغلط معلومات فراہم کرتیں تھیں اور ٹک ٹاک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتیں تھیں۔

دل لگی سے مزید