سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں ممکنہ طور پر نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے۔