پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ عمران خان کےامیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔
مونس الہٰی نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے ہیں۔
مونس الہٰی نے کہا کہ میں ماموں کے پاس گیا تھا، انہوں نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے سے انکار کیا۔
رہنما ق لیگ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا کوئی ویڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے اسمبلی اجلاس شروع ہوگیا، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ن لیگ کے اراکین اسمبلی ہال میں پہنچنا شروع ہوگئے، اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے ہیں، جس کے بعد اندر کوئی نہیں جاسکے گا۔
پی ٹی آئی کے نو منتخب اراکین زین قریشی اور شبیر گجر پر (ن) لیگ نے اعتراض اٹھا دیا، مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اعتراض اٹھایا۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے زین قریشی کے حق میں رولنگ دے دی۔
مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر نے حلف اٹھالیا۔