• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند روز میں پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے، بابر اعوان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور معروف وکیل بابر اعوان نے چوہدری پرویز الہٰی کو مبارک باد دی اور دعویٰ کیا کہ وہ چند روز میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کے دوبارہ انتخاب پر بابر اعوان نے ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جن 2 امیدواروں کے مقابلے کا کہا تھا، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ایک امیدوار ہی فارغ کردیا۔

معروف وکیل نے مزید کہا کہ رولز کے مطابق پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، انشاء اللّٰہ حکومت ہماری ہے، آج امپورٹڈ فارغ ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید