• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔

ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت، چوہدری ظہور الہیٰ شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی، قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید