اصفہان(جنگ نیوز) ایرانی حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق موساد کے ایجنٹ ایران کے شہر اصفہان میں اہم تنصیبات کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار افراد کی شہریت کی نشاندہی نہیں کی۔