• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز صبح شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا، بہادر آباد، قائد آباد، ملیر، ماڈل کالونی، ایئر پورٹ، قائد آباد، کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب مشرق میں بارش برسانے والے بادل بن رہے ہیں، ہوا کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے، ہوا کا کم دباؤ وسطی اور مغربی سندھ پر موجود ہے اور آج شام تک وقفے وقفے سے تیز کا بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں کراچی میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق تیز بارش برسانے والے بادل سونمیانی، لسبیلہ، خضدار ڈسٹرکٹ میں موجود ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل شام یا رات تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول اور دادو میں بارش کا امکان ہے جبکہ کل بارش کی شدت معتدل رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید