• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، نیوم میں ’دا لائن‘ سٹی کا ڈیزائن جاری

کراچی(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں مستقبل کے شہر ’دا لائن‘ کا ڈیزائن جاری کردیاہے۔ یہ قدرتی ماحول سے ہم آہنگ پائیدار طرز معاشرت کے حوالے سے مثالی بین الاقوامی ماڈل ہے اور اس کا محور ’انسان‘ کو بنایا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ برس جنوری میں ’دا لائن‘ سٹی کا ابتدائی تصور پیش کرچکے ہیں۔ ان کا یہ تصور شہری ترقی کے خیال اور ممکنہ طور پر مستقبل کے شہروں کے نظریے پر مشتمل ہے۔ ’دا لائن‘ سٹی کا ڈیزائن سڑکوں، گاڑیوں اور کاربن کی آلودگی سے پاک ہوگا۔ یہ مستقبل کے ایسے شہروں کا مثالی نمونہ ہوگا جسے پوری دنیا میں اپنایا جائے گا۔ منصوبہ نیوم کے 95 فیصد قدرتی مناظر کے تحفظ میں مدد گار ثابت ہوگا۔ سو فیصد جدت پذیر توانائی پرمنحصر ہوگا۔ اس کا دارومدار انسان کی صحت اور خوشحالی پر رکھا گیا ہے۔ روایتی شہروں کے برعکس بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کو مقدم رکھنے کے بجائے انسان کی صحت کو فوقیت دی جائے گی۔ ’دا لائن‘ شہر اہم خوبیوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کی چوڑائی 200 میٹر ہوگی جبکہ 170 کلو میٹرطویل ہوگا۔ سطح سمندرسے500 میٹر بلندی پر واقع ہوگا۔ پورا شہر کا مجموعی رقبہ 34 کلو مربع میٹر کے ہوگا۔ 

دنیا بھر سے سے مزید