• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، خالد قدومی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ اور دیگر ادارے کس طرح کام کریں گے یہ ابھی تک واضح نہیں، اسرائیل مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہر روز غزہ میں معصوم فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ غزہ پیس بورڈ میں شامل اسلامی ممالک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور اسرائیلی حملے رکوایں۔وہ جمعہ کوکراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،ڈاکٹر خالد القدومی نے کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے غزہ میں نسل کشی روکنے کی کوشش کی ہے،جنگ بندی کیلئے بنائے گئے تمام ادارے ابہام کا شکار ہیں،غزہ پیس بورڈ میں شامل اسلامی ممالک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور اسرائیلی حملے رکوائیں ، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایسے امریکی بم استعمال ہوئے جو 3500 سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرتے ہیں،ان بموں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینیوں کے لاشیں فضا میں تحلیل ہو گئیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید