• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین فائلز، دباؤ کے بعد بندرگاہی و لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سربراہ مستعفی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایپسٹین فائلز، دباؤ کے بعد بندرگاہی و لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سربراہ مستعفی، عالمی سرمایہ کاری معطل،کمپنی قیادت میں بڑی تبدیلی،ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر سلطان احمد بن سلیم فارغ کردئیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی بندرگاہی و لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈنے اعلان کیا ہے کہ اس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو سلطان احمد بن سلیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ فیصلہ ان پر امریکی مجرمِ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے مبینہ روابط کے باعث بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد سامنے آیا؛ ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر عالمی سطح پر سوالات اٹھے، جس کے بعد برطانیہ کی ترقیاتی مالیاتی ایجنسی اور کینیڈا کے ایک بڑے پنشن فنڈ نے ڈی پی ورلڈ میں نئی سرمایہ کاری معطل کر دی، جبکہ دبئی کی قیادت نے فوری طور پر نئی انتظامیہ کا تقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کی عالمی سرگرمیاں — جو دنیا کی تقریباً 10 فیصد کنٹینر تجارت سنبھالتی ہیں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

دنیا بھر سے سے مزید