• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کو پاکستانی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ، حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا

دبئی (سبط عارف) امارات کو پاکستانی برآمدات میں 22فیصد اضافہ، حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ چھ ماہ میں نمایاں ترقی، ویزا سہولت نے تقویت دی، دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اضافہ تاجروں کے لیے یو اے ای ویزا کے حصول میں سفارتی تعاون مضبوط ہونے کے باعث ممکن ہوا۔ ان پیش رفتوں کا انکشاف دبئی میں پاکستان کے قونصل خانے کے اشتراک سے منعقدہ ایک نیٹ ورکنگ تقریب میں کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید