• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات  کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مون سون بارشيں جارى رہيں گى۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 28 جولائى سے سندھ میں مون سون بارشوں میں کمى کا امکان ہے جبکہ 27 جولائى سے مون سون ہوائيں شدت سے بالائى اور وسطى علاقوں میں داخل ہوں گى۔

27 تا 31 جولائى آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران اسلام آباد، راول پنڈی، مرى، چکوال، سيال کوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ناروال، شیخو پورہ، جھنگ، ميانوالى، فيصل آباد اور ساہيوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خيبر پختون خوا میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب  بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن، ژوب، زيارت، بارکھان، لورالائى، بولان اور کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات  کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے پہاڑى علاقوں اور مقامى ندى نالوں میں طغيانى کا خدشہ ہے جبکہ دريائے راوى، جہلم اور چناب کے ندى نالوں میں پانى کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت، ديامر، ہنزہ، استور اور اسکردو میں ليںڈ سلائڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

محکمۂ موسميات  نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کى ہدايت بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید