• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ضیاء الدین احمد روڈ پر سیوریج لائن بیٹھ گئی

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

کراچی کے علاقے سول لائن میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب مرکزی شاہراہ کی سیوریج لائن بیٹھ جانے سے سڑک پر بڑا گڑھا پڑ گیا جس کے بعد ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے ریڈ زون میں واقع فائیو اسٹار ہوٹلز کے قریب پی آئی ڈی سی چوک سے کلفٹن کی طرف جانے والے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سیوریج لائن دھنس گئی جس سے روڈ پر بڑا اور گہرا گڑھا پڑ گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے اس مقام پر بیریئر لگا کر اسے بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ضیاء الدین احمد کے نام سے منسوب یہ سڑک اکثر مختلف مقامات پر سیوریج لائن ناکارہ ہونے سے بیٹھ جاتی ہے۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ اس کی مرمت کر کے نئے پائپ کے جوڑ لگا دیتا ہے جس کے بعد دوسرے مقام پر یہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید