• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا۔

مذکورہ اعلان صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔ 

پیپلز بس سروس کا روٹ 5 اسٹار چورنگی سے شروع ہو کر کے ڈی اے چورنگی، ناظم آباد عید گاہ، لیاقت آباد 10 نمبر، عیسیٰ نگری، سوک سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم، کارساز، نرسری کورنگی روڈ سے کے پی ٹی انٹرچینج اور شان چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بوٹ بیسن، امریکن قونصلیٹ، ماڑی پور، کیماڑی اور لیاری کے علاقوں پر مشتمل روٹ نمبر 11 کے لیے سروے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے نئے روٹ کے آغاز کا بھی اعلان کیا جبکہ ہدایت کی کہ ایک دو روز میں نئے روٹس پر مجھے پروگریس چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بی آر ٹیز اور پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کراچی کے شہریوں کا ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کل سے نئے روٹ پر بسیں چلائی جائیں گی۔

اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایس ایم ٹی اے بشیر حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید