• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی مداخلت کے باوجود عمران خان جھکنے کو تیار نہیں، اسد عمر

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت بھی ہوگئی لیکن عمران خان جھکنے کو تیار نہیں ہوئے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے کسی کی ڈکٹیشن برداشت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے، بیرسٹر علی ظفر نے 3 بڑے کیسز جیت کر ہیٹ ٹرک کی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ جس کا دعویٰ ہے وہ سب پر بھاری ہے وہ ایک خط لہرا کر عوام کا مینڈیٹ نہیں چھین سکا۔

انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے سے طوفان برپا کیا ہوا ہے کہ یہ ججز قابل قبول نہیں، یہ ججز اُس بینچ کا بھی حصہ تھے جب عمران خان کی حکومت ختم کی گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے پر جمع ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید