• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے کہ بینچ کیسے بنتے ہیں: جاوید لطیف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں کہ اگر فرح گوگی، بشریٰ بی بی اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کابینہ میں یہ بھی کہتا رہا ہوں کہ اگر بے گناہ نواز شریف کی سزائیں ختم نہیں کرا سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے، عمران خان کو لاڈلہ اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے۔

مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ ہم پر الزام تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، پی ٹی آئی والے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ ان کے جذبات ہیں، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی طرف لے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا حال یہ ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے، ہم کس کے خلاف جتھے لے کر جائیں، مسائل کے حل کے لیے پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ لیڈر لیس احتجاج پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا، لیڈر لیس احتجاج کی بات میں اپنی طرف سے کر رہا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید