• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار جاری رکھنے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کرانے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر آمنے سامنے بات چیت ہوئی، امریکی اور ایرانی وفود ہماری درخواست پر پاکستان آئے ، دونوں صدور کا مشکور ہوں۔

 پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت ہوئی، پاکستان کو امن کی بحالی کیلئے ثالثی کا موقع ملا، دونوں وفود کی 21 گھنٹے تک گفتگو چلتی رہی، پہلی مرتبہ ہوا کہ امریکا اور ایران کے وفود آمنے سامنے بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے وفود نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور قیادت کی بھرپور تعریف کی، دونوں وفود نے واپس جا کر پاکستان کی میزبانی اور خلوص کا ذکر کیا۔

 وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں عالمی امن کیلیے دعا بھی کروائی۔

قومی خبریں سے مزید