پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سو رہے ہیں۔
یہ تصویر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی ہے جس کے لیے کل پورے ملک نے بے حد انتظار کیا۔
تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا روم میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں سو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا گیا تھا۔