• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(خصوصی رپورٹر،آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست تحریک انصاف کےرہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔

ملک بھر سے سے مزید