اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ اتوار کو وزیراعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔