کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان اور ایران کی سرحد پر افغان فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم ایک طالبان اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والی لڑائی افغانستان کے صوبے نمروز اور ایران کے ہرمند علاقے کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں ہوئی اور اس میں میں ان کا ایک افسر ہلاک ہوا ہے۔دونوں ممالک نے اس واقعے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا ہے۔ ایک سال قبل طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے سرحد پر کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔