• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مصروفیت کی وجہ سے پی ڈی ایم کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کی مصروفیت کی وجہ سےپی ڈی ایم کا آج بروز منگل ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی کردیاگیا ہے۔پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اب بدھ اور جمعرات کو ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ڈی آئی خان اور ٹانک جائینگے، فضل الرحمان کی عدم موجودگی کے باعث پی ڈی ایم کا آ ج ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے اتوار کو ڈی آئی خان جا ناتھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید