• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیبو لعل کی بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس انٹرنیٹ پر مقبول

کولاج، اسکرین گریب/ فائل فوٹو
کولاج، اسکرین گریب/ فائل فوٹو

معروف سینئر گلوکارہ نصیبو لعل نے بیرونِ ملک اپنے بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس دی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس وقت گلوکارہ نصیبو لعل کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں نصیبو لعل اپنے بیٹے مراد حسین کے ہمراہ اسٹیج پر نظر آ رہی ہیں۔

نصیبو لعل نے لندن، برمنگھم میں لائیو شو کے دوران اپنے مداحوں سے بیٹے کو ملوایا۔

ویڈیو میں نصیبو لعل اور مراد حسین کو ایک ساتھ پرجوش آوازوں میں گانا گاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید