• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا عامر خان کیساتھ ’کافی ڈیٹ‘ کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اپنی کافی ڈیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اپنے ساتھی اداکار عامر خان کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی جوکہ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ کے سیٹ پر لی تھی۔

کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لال کے ساتھ کافی ڈیٹ‘۔

شو ’کافی ود کرن‘ میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلموں کی کامیابی یا ناکامی سے پریشان نظر نہیں آتیں۔ 

اس بات پر عامر خان نے کرینہ کپور کو روکتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں کو لے کر بہت فکر مند ہیں۔

 واضح رہے کہ اداکار عامر خان 4 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے نئے پراجیکٹ ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ساتھ بالی ووڈ نگری میں واپس آرہے ہیں اور اس فلم میں کرینہ کپور بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں ماہ یعنی11 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید