• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں فی کس 10لاکھ کے امدادی چیک تقسیم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں فی کس 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ایس ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، سندھ اور بلوچستان کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، مچھر دانیاں شامل ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق  60 ہزار لیٹر پینے کا پانی پی ڈی ایم اے بلوچستان کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ 100خیمے بھی ہرنائی کی انتظامیہ کے حوالے کیے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی بھی جاری۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ مختلف تنظیموں نے آفت زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تمام ڈیموں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، داسو ڈیم کے قریب اچار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید