• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی بے قصور ہے‘انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرینگے‘ محمد سمیع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بھاگ کے رہائشی محمد سمیع نے کہا ہے کہ بھاگ پولیس تھانہ کے ایک افسر نے ہمارے بھائی محمد اقبال کو مبینہ طور پر منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا رکھا ہے ، ہمارا بھائی بے قصور ہے ،صوبائی حکومت ودیگر حکام اس کا نوٹس لے کر انصاف دیں ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں محمد اقبال کے والد و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ محمد اقبال حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر منتخب ہوا ،یکم اگست کو بھاگ پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے ہمارے بھائی محمد اقبال کو مبینہ طور پر ایک جھوٹے اور بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا اور لواحقین سے مبینہ طور پر رقم طلب کی ،عدم ادائیگی پر مذکورہ افسر نے نہ صرف محمد اقبال پر ایف آئی آر درج کی بلکہ اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے ، ہم نے اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی دائر کی جس کی سماعت بھی ہوئی جس میں ہم نے مذکورہ افسر کی جانب سے دی گئی ان دھمکیوں کا ذکر بھی تحریری طور پر کیا ہے،انہوں نے کہا کہ محمد اقبال کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے،شدید گرم موسم میں بغیر پنکھے کے اسے قیدمیں رکھا گیا اور ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہےجس کے بعد ہمیں اس کی سلامتی کے حوالے سے خدشات ہیں،انہوں نےصوبائی حکومت اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ،اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خودسوزی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید