• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آرٹسٹ نے نہایت خوبصورت 3 ڈی گرافٹی پینٹنگ بنائی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے درخت کے موٹے تنے پر ایک لڑکی کی تصویر بنائی ہے جو ایک گیند پر کھڑی ہوئی ہے۔

گیبریئل کورنو نامی صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آرٹسٹ کون ہے اور یہ پینٹنگ کہاں بنائی گئی ہے؟

ویڈیو کلپ کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ درخت کے تنے پر کاغذ چپکاتا ہے اور اس کے بعد مصوری شروع کرتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 28 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ ایک لاکھ 27 ہزار افراد نے اسے لائیک کیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید