• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب کا بھارتی شہریوں کو ویزوں میں توسیع کی معلومات پبلک کرنے سے انکار

لاہور(آصف محمود سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں قیام پذیر بھارتی شہریوں کو ویزوں میں دی گئی توسیع کی معلومات پبلک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق محکمہ داخلہ کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت درخواست دی گئی کہ پچھلے 10 سالوں کے دوران قیام پذیربھارتی شہریوں کے ویزوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں ۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے معلومات کی عدم فراہمی پر محکمہ داخلہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس پر پبلک انفارمیشن آفیسر نے کمیشن کے روبرو اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ فارن نیشنلز کو ویزے کا اجراء کرنے کا اختیار رکھتی ہے جبکہ محکمہ داخلہ صرف ان کے ویزوں میں 90 دن تک توسیع دیتا ہے۔ محکمہ داخلہ کی پبلک انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ اس ڈیٹا میں ایسی بھارتی خواتین شہریوں کے نام ہیں جنہوں نے پاکستانی مردوں سے شادیاں کیں اور وہ ان کے ساتھ کئی سالوں سے رہ رہی ہیں،تفصیل پبلک کرنے سے ان کو سیکورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
اہم خبریں سے مزید