• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار اپنی بہن کا جذباتی پیغام سن کر آبدیدہ ہوگئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سپر سٹار اکشے کمار اپنی نئی فلم "رکھشا بندھن "کی تشہیر کیلئے ریئلٹی پروگرام "سپر سٹا رسنگر 2 " کے شو میں مدعو تھے،جس کے دوران اپنی بہن کا پیغام سن کر آبدیدہ ہو گئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بولی وڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’رکھشا بندھن‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ گانوں کے ریئلٹی شومیں خصوصی مہمان کی حیثیت سے مدعو تھے ،جہاں انھیں انکی بہن الکا بھاٹیہ کا سرپرائز آڈیو پیغام سنایا گیا۔ ریئلٹی شو کے انسٹاگرام اکاوٗنٹ پر اکشے کمار کا وہ ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ۔ جس میں اداکار اکشے اپنی بہن کا پیغام سننے کے بعد آبدیدہ ہو گئے۔کلپ میں پروگرام میں حصہ لینے والی ایک گلوکارہ کو بہن بھائی کی محبت کا گانا "پھولوں کا تاروں کا سب کا کہنا ہے" گاتے دکھایا گیا ہے. جس کے فوری بعد اکشے کمار کی بہن الکا کی آواز میں ایک پیغام آتا ہے جسے سن کر اکشے کمار رونے لگتے ہیں۔اکشے کمار کی بہن نے انہیں "راجو "کے نام سے پکارتے ہوئے پنجابی میں پیغام دیا کہ "اچھا وقت ہو یا برا، تم ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔ ایک بھائی کے ساتھ، باپ اور دوست کا رشتہ بھی تم نے ہمیشہ میرے لیے نبھایا ہے۔ ہر چیز کےلئے شکریہ"۔اداکاراکشے کمار یہ آڈیو سننے کے بعد جذباتی ہوگئے اور بتایا کہ" ہم ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے ،لیکن بہن کے آنے کے بعد ہماری زندگی بدل گئی۔ایک بہن کےتعلق سے بڑا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایساکوئی نہیں ہے جو ایک بہن سے زیادہ آپ کو پیار کر سکے"۔ واضح رہے کہ اکشے کمار کے یوں جذباتی ہونے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور اداکار کی نئی فلم "رکھشا بندھن" بھی بھائی بہن کی محبت پر مبنی ہے جو 11اگست کو ریلیز ہوگی۔

دل لگی سے مزید