• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف ڈونلڈ لو اور ڈونلڈ بلوم میں گھر گئی، پشاور میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گاڑیوں کا تحفہ وصول کیا، ان کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔

آج پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفیر پر توپوں کے دہانے کھول دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور ان کے گینگ نے طورخم جاتے ہوئے حساس علاقوں پر پرواز کی اور جائزہ لیتے رہے۔


شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں عام پاکستانی نہیں جا سکتے وہاں امریکی سفیر کے لیے سرکاری بریفنگ اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گيا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیا بلوم وائسرائے ہیڈ اور ان کا نام اور تکبر سب پرحاوی ہے؟

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ایجنڈے کا ایک اور نکتہ پورا ہوا، کیا ہم غلام ہیں؟

قومی خبریں سے مزید