• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت، ٹی ایل پی کی شدید الفاظ میں مذمت

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مرکزی رہنما مفتی محمد عمیر الازہری نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں مفتی محمد عمیر الازہری نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کیخلاف قوت کے استعمال نے پوری امت مسلمہ کو مشتعل کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ پر بمباری بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

ٹی ایل پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید