• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتوں میں اضافے کے باوجود دالیں سستی بیچ رہے ہیں: یوٹیلیٹی اسٹورز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز میں دالیں مارکیٹ کی نسبت سستی فروحت کی جا رہی ہیں۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق پیپرا قوانین کے مطابق دالوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر کیا جاتا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو دالوں کے ریٹس زیادہ ملے اس لیے ریٹ بڑھائے گئے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنے کی دال فی کلو 220 روپے ہے جسے مارکیٹ میں 240 سے 300 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مسور کی دال 310 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 340 سے 390 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید