• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ سونے والوں کے لیے خوشخبری، اب سوکر پیسے کمائیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی نجی کمپنی نے سونے کی غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

اکثر افراد ضرورت سے زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں مشکل جگہوں پر بھی با آسانی نیند آجاتی ہے۔ ایسے ہی غیر معمولی سونے کی صلاحیت کے حامل افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ وہ اب سوکر پیسے کما سکتے ہیں۔

نیویارک میں قائم گدے بنانے والی کمپنی کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش ہے جو ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہوں۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کو اس جاب کے لیے اپلائی کرنے کے لیے سی وی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیو ارسال کرنا ہوں گی جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ وہ سونے میں کتنی مہارت رکھتا ہے۔

ان افراد میں یہ خوبی بھی ہو کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سو سکتے ہوں۔یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید