• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار: مرکزی چوک پر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مرکزی چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایچ او خضدار سٹی نے یہ بھی بتایا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید