سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والی خاتون طیبہ گل کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
طیبہ گل ہراسانی کمیشن کی سربراہ جویریہ آغا نے طیبہ گل کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی۔
طیبہ گل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی سربراہ نے سیکیورٹی سے متعلق سوال کیا تھا۔
طیبہ گل کا مزید کہنا ہے کہ کمیشن کےحکم پر سیکیورٹی دی گئی، ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔