• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ اہم ضرورت ہے‘الخدمت فائونڈیشن

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاہےکہ بارشوں سے بلوچستان کے اکثراضلاع بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں جانی ومالی نقصانات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے متاثرین اب بھی امدادکے منتظراور پریشان ہیں لسبیلہ جھل مگسی سمیت دیگر اضلاع میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ریلیف آپریشن جاری ہے ۔مخیر حضرات سے تعاون کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔متاثرین کو کھانا راشن خیمے ودیگر اشیاء کی بہت زیادہ ضرورت ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرہ اضلاع کے ضلعی صدور سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے بلوچستان بھر میں سروے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں جاکر نقصانات وضروریات کا سروے وکام کریگی اورریجن کو بروقت وفوری مطلع کریگی تاکہ ہم مشاورت سے متاثرین کی مددکیلئے فوری ضروریات فراہم کریں ۔
کوئٹہ سے مزید