کراچی( اے ایف پی)جب پاکستان اور بھارت 75سال قبل تقسیم کے بعدقیام میںآئے تواس تقسیم سے کھیل کی دنیا میںبھی دشمنی نے جنم لیا،آج، دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی کرکٹ میچ کھیل کے عالمی کیلنڈر پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ایونٹس میں سے ایک ہوتاہے اور جیت ان کی متعلقہ قوم پرستی کو فروغ دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے،2007سےدونوں کے درمیان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا، صرف مختصر دورانیے میں مدمقابل نظرآئے۔غیرملکی خبررساںادارے کاکہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان دشمنی اتنی شدیدہے کہ وہ تقسیم کی تاریخ پر بھی یکجا نہیں، پاکستان 14 اگست اور بھارت اس کے ایک دن بعد15اگست کو آزادی کا دن مناتا ہے۔پاکستان کے معروف کھلاڑی و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہاہےکہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیل لاکھوں لوگوں کے جذبات سے جڑا ہوتا ہے، اگر آپ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو آپ ہیرو بن جاتے ہیں اور اگر آپ کی ٹیم ہار جاتی ہے تو آپ کو ولن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔