اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک پرحملہ کیس میں وکلا سے نقصان کی رقم وصولی کے خلاف درخواست میں ریکوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔ جمعہ کو وکلا کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد بار کے صدر حفیظ اللہ یعقوب اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق سیکرٹری عمیر بلوچ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔