عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے یہ ضمنی الیکشن ہار گئے، اب 9 قومی اسمبلی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی جاہلانہ اور احمقانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ شکار ہے، 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام تک پہنچائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا،دس کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔