• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکس کی پاکستان سے ایکسپورٹ کا مال اٹھانے پر نئی شرائط

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی شپنگ لائن مرکس نے پاکستان سے ایکسپورٹ کا مال اٹھانے پر شرائط رکھ دیں۔

مرکس کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے پاکستانی ایکسپورٹ مال میں طویل مدتی کرایہ ادائیگی نہیں ہوگی اور صرف فوری کرائے، فریٹ آن بورڈ دیے جانے پر ایکسپورٹ کا مال اٹھے گا۔

مرکس نے کہا ہے کہ ریمیٹنس پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سختی کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خریدار اس رکاوٹ کے بعد پاکستان میں آرڈر سے ہچکچائیں گے۔

صنعت کاروں نے بتایا کہ اس پابندی کا سب سے زیادہ اثر ٹیکسٹائل مصنوعات پر پڑے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید