• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واساکانادہندہ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) واسا نے نادہندہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کافیصلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام سوسائٹیز سے سیوریج و انفراسٹرکچر چارجز ہر صورت ترجیحی بنیادوں پر وصول کیے جائیں گے،تمام نجی و کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مکمل ڈیٹاطلب کرلیا ۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں ایڈمن،فنانس، پی ایچ ایس، لیگل ،ریونیو اور آپریشن ونگ کے ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسر شریک ہوئے ۔ واجبات ادا نہ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیوریج کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ایم ڈی نے کہا کہ تمام سوسائٹیز سے سیوریج و انفراسٹرکچر چارجز ترجیحی بنیادوں پر وصول کیے جائیں گے ۔ نے واسا سے منسلک تمام نجی و کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بلنگ کولیکشن میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی ۔ ۔ایم ڈی نے اجلاس میں ایک سال کا ڈیسلٹنگ شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔