لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ شعبہ طب میں جدید تکنیکوں کا فروغ مریضوں کو بہتر، محفوظ اور کم تکلیف دہ علاج کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ جس سے آر آئی آر ایس تکنیک سے مریضوں کو تکلیف دہ سرجری سے نجات ملے گی اور مریضوں کو ہسپتال میں ایک دن سے زیادہ قیام نہیں کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال کے شعبہ یورولوجی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔