لاہور ( نیو ز رپورٹر)پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی ،مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقار حسین شاہ جنگی ،پی ڈی پی پنجاب کے صدر شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ، پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹو دیگر کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بار کے جناح لاؤنج میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کا اٹل فیصلہ ہے۔جعلی مینڈیٹ، جعلی حکومت اور جعلی فیصلے زیادہ دیر نہیں چلتے۔جن قوتوں نے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر، ریاستی مشینری کو یرغمال بنا کر اور سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا، وہ اب اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہیں۔